Safety officer
🔘 ۔ *HSE Officer
Noman ejazتحریر:د
۔ NEBOSH(IGC) UK, OSH Academy USA, NASP USA and RSPH London HABC UK Level 4
سپروائزر لیول سیفٹی پروفیشنل
زندگی میں علم و ہنر کو سیکھنا، دنیا کے کسی بھی شعبے میں تجربے کو حاصل کرنا اور پھر درست معلومات کو دوسروں تک پہنچانا، یہ بھی صدقہِ جاریہ کی ایک قسم ہے ۔۔
آج ملک پاکستان میں جہاں تقریباً ہر شخص اور خصوصاً نوجوان اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں
وہیں پر صاحب علم، قابل اور پروفیشنل لوگوں کی ایک یہ بھی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں کے زریعے ہماری نوجوان نسل کی رہنمائی کریں تاکہ ہماری یوتھ کو زندگی میں آگے بڑھنے میں اور اپنے پاؤں پر خود کھڑا ہونے میں مدد ملے ۔۔
دنیا بھر میں جس طرح تبدیلی اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے نئے شعبوں کا آغاز ہوتا ہے
بالکل اسی طرح بعض اوقات نئے قوانین کی بدولت بھی نئے نئے شعبوں کا آغاز ہوتا ہے ۔
ایسا ہی ایک فیلڈ Occupational Safety and Health کا بھی ہے جو اپنے کام کی افادیت کی وجہ آج ہر طرح کے کام، انڈسٹری اور ادارے کی ایک Legal Requirement بن چکا ہے ۔۔
دنیا بھر میں کسی بھی شعبے میں اپنے کام کے آغاز سے پہلے اس کی Job Description کو سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ کل جب آپ کو اس شعبے میں کام کرنے کا موقع ملے تو آپ پہلے سے اس شعبے میں کام کرنے کے حوالے سے واقفیت رکھتے ہوں اور آپ کو عین موقع، سائٹ، پراجیکٹ یا کمپنی میں کام کرنے کے لحاظ سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے یا پسند ناپسند کی کیفیت سے نہ گزرنا پڑے ۔۔
ہمارے ہاں Internship کو بالکل غیر معمولی اور اپنے لیے غیر اہم سمجھا جاتا ہے حالانکہ کسی بھی شعبے، اس کے کام کو جاننے، اس کام کو سیکھنے اور اس کام میں تجربہ و مہارت حاصل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین آپشن ہوتا ہے ۔۔
۔ Internship کے زریعے آپ بطور Observer کسی بھی کام کو دیکھ سکتے ہیں، اسے سمجھ سکتے ہیں، سوال جواب کے زریعے آپ اپنی ذہنی Confusion کو دور کر سکتے ہیں، آپ شعبہ وارانہ تعلقات بنا سکتے ہیں، آپ اس شعبے کے ایکسپرٹ لوگوں سے مزید رہنمائی لے سکتے ہیں، آپ جاب کے حصول کے لیے ان کی معاونت حاصل کر سکتے ہیں ۔۔
یہ شعبہ جہاں تک، آج کل ہر انڈسٹری کی ضرورت بن چکا ہے وہیں پر اس شعبے میں کام کرنے کا آغاز بھی بہت ہی آسان ہے ۔۔
اس شعبے میں کام کرنے کا آغاز ایک شخص صرف اپنی تعلیم میڑک پاس اور اس کے ساتھ متعلقہ شعبے میں ایک Minimum level کے سرٹیفکیٹ، Managing-safely) IOSH) سے کر سکتا ہے ۔۔
یہ ابتدائی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کا کورس باقاعدہ UK کے ایک ادارے Institute of Occupational Safety and Health سے منظور شدہ ہوتا ہے اور اس کورس کے سرٹیفکیٹ کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے ۔۔
اس کورس کو فل ٹائم سٹڈی کے زریعے تین سے پانچ دن میں مکمل کیا جا سکتا ہے ۔۔
یہ فیلڈ چونکہ کافی سالوں سے اب ترقی کر چکا ہے، اس لیے ابھی موجودہ دور میں اس شعبے میں کام کرنے کی Minimum Requirement لیول تھری کا ایک کورس (NEBOSH ( IGC
انٹرنیشنل جنرل سرٹیفیکیٹ ہے ۔۔
یہ کورس ویسے تو نارملی دو ہفتوں پر مشتمل ہوتا ہے لیکن دیکھا جائے تو یہ دراصل دو کتابیں ہوتی ہیں جن کا دو یا تین ہفتوں کے بعد امتحان دینا اور میں پاس ہونا نسبتاً ایک مشکل ٹاسک ہے ۔۔
چونکہ یہ کورس تھوڑا مہنگا بھی ہے، اس کی فیس تقریباً ایک لاکھ کے قریب ہے
اس لیے بہتر یہی ہے کہ اس کی کلاسز لے لی جائیں اور دو سے تین ماہ کی تیاری کے بعد اس کا امتحان دیا جائے ۔۔
۔ NEBOSH کے اس سرٹیفکیٹ کو حاصل کرتے ہی آپ کسی بھی انڈسٹری میں بطور HSE Officer اپنے کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں ۔۔
یاد رکھیے کہ اس فیلڈ میں کام کرنے کے لیے تھیوری، نالج اور پریکٹیکل دونوں چیزیں اہم ہیں ۔۔
اگر آپ کے پاس صرف نالج، سرٹیفکیٹ ہے تو آپ کامیاب نہیں ہیں اور اگر آپ کو صرف عملی کام آتا ہے اور آپ کے پاس سرٹیفکیٹ نہیں ہے تو تب بھی آپ کامیاب نہیں ہیں ۔۔
ایک HSE Officer کی زیادہ ڈیمانڈ آج کل سعودی عرب اور دبئی جیسے ممالک میں ہے اور اس شعبے میں کام کرنے کا کم سے کم ابتدائی معاوضہ 2000 سے 2500 ریال یا درہم ہے
باقی کھانا، رہائش، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل کمپنی کے زمے ہے ۔۔
ہر سال تنخواہ اور فضائی سفر کے ٹکٹ کے ساتھ تقریباً ایک ماہ کی چھٹی ملتی ہے ۔۔
۔ NEBOSH انٹرنیشنل جنرل سرٹیفیکیٹ کے اس کورس کے بعد آپ کا دوسرا Milestone
۔ Lead Auditor Course Occupational Health and Safety ISO 45001:2018 ہونا چاہیے کیونکہ کسی بھی بڑی کمپنی کا سارا سیٹ اپ اسی ایک سسٹم کے ماتحت ہوتا ہے ۔۔
یہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی کا ایک بین الاقوامی سٹینڈرڈ ہے اور دنیا بھر کی تمام بڑی کمپنیاں اسی نظام کے تحت اپنے آپ کو Establish کرتی ہیں ۔۔
یہ بھی بظاہر پانچ دن کی کلاسز کا ایک کورس ہے لیکن کورس میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کم سے کم ایک ماہ کی محنت درکار ہے ۔۔
جیسا کہ اس شعبے کی ابتدائی Requirement بہت کم ہے
اس شعبے میں داخل ہونا بہت آسان ہے لیکن آگے مزید دو مرحلے ہیں کہ یا تو آپ ایک بار داخل ہونے کے بعد بس ایک ہی کمپنی میں اپنی روٹین کا کام کرتے رہیں یا دوسرا آپشن یہ ہے کہ آپ نہ صرف تعلیمی بلکہ اپنی پیشہ ورانہ تعلیم میں بھی اضافہ کرتے رہیں ۔۔
اگر آپ گریجویشن کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ تعلیم کو جاری رکھتے ہیں، مزید کورسز کرتے ہیں تو آپ عام لوگوں یا عام پروفیشنلز کی نسبت زیادہ اچھی جاب حاصل کر لیتے ہیں اور آپ اپنا ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔۔
ویسے تو بہت سی کمپنیاں مختلف موضوعات پر خود سے ٹریننگ بھی دیتی ہیں لیکن اگر آپ کو ابھی جاب نہیں مل رہی اور آپ Afford بھی کر سکتے ہیں تو آپ مختلف طرح کے چھوٹے چھوٹے کورسز ضرور کریں اور اس طرح آپ اپنی Capacity Building کرتے رہیں ۔۔
ان کورسز سے نہ صرف آپ کے نالج میں اضافہ ہو گا، آپ کی سی وی بلڈ ہو گی بلکہ آپ کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا ۔۔
ان چھوٹے چھوٹے کورسز میں یہ کورسز اہم ہیں جو آپ کی پیشہ ورانہ زندگی میں ویلیو Create کر سکتے ہیں
1)- Fire safety
2)- First Aid
3)- Risk Assessment
4)- H2S Safety
5)- Manual Handling
6)- Scaffolding
7)- Confined Space Entry
8)- Work at Height
9)- Chemical Handling
10)- PPE
ان شارٹ کورسز کے علاؤہ دیگر ڈپلومہ کورسز اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ لیول کے کورسز بھی موجود ہیں مثلاً NEBOSH Diploma ، برٹش کونسل سے تصدیق شدہ
OSH Level 06 Diploma ،
Strategic Management and Leadership Diploma Level 07 which is pathway to top up M.sc final semester in UK.
اس کے علاؤہ آپ امریکن Qualifications
۔ASP اور CSP
۔Certified Safety Professional کی طرف بھی جا سکتے ہیں ۔۔
اس شعبے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ اسسٹنٹ سیفٹی آفیسر سے اپنے سفر کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کرتے کرتے سیفٹی آفیسر، سیفٹی انسپیکٹر، سیفٹی سپروائزر، سیفٹی انجینئر، سیفٹی مینجر، سیفٹی ٹرینر، سیفٹی ایڈوائزر، سیفٹی کنسلٹنٹ اور سیفٹی سپیشلسٹ کے عہدے تک پہنچ سکتے ہیں ۔۔
اس شعبے میں رہ کر اور خصوصاً باہر ممالک GCC میں رہ کر آپ مندرجہ ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔۔
1)- پر کشش تنخواہ
2)- ٹیکس فری سیلری
3)- فیملی سٹیٹس کے ساتھ رہائش کے مواقع
4)- بہترین ملازمت کے زریعے اپنی پہچان، شناخت اور ریفرنس
5)- اعلیٰ درجے کی لرننگ اور تجربہ
6)- آگے بڑھنے کے مواقع
7)- مزید تعلیم کے حصول میں آسانی
8)- امیگریشن کے مواقع
9)- یورپ میں وزٹ ویزے کے لیے آسانی
10)- ٹرینگ انڈسٹری میں انٹری
11)- انویسٹمنٹ کے مواقع
12)- ملک پاکستان کی نمائندگی
13)- بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کے مواقع
14)- پاکستانی یوتھ کے لیے ملازمت کے مواقع
بہت سے لوگ کسی بھی طرح کا سیفٹی کورس کرنے کے باوجود سیفٹی آفیسر Job Description یا ایک سیفٹی آفیسر کی ڈیلی روٹین سے آگاہ نہیں ہوتے ۔۔
انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ عموماً ایک سیفٹی آفیسر کے دن کا آغاز Took Box Talk سے ہوتا ہے، وہ ورک پرمٹ چیک کرتا ہے، سپر وژن کرتا ہے، مختلف چیزوں کی انسپکشن کرتا ہے، کوئی خاص ٹاسک ملے تو اسے مکمل کرتا ہے اور حالات و واقعات کے مطابق بالآخر وہ اپنے دن کے آخر میں اپنی رپورٹنگ کا کام کرتا ہے ۔۔
کچھ لوگ سیفٹی آفیسر کا کورس کرنے کے باوجود بھی جاب کے حوالے سے بہت پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور زیادہ تر امیدوار انٹرویو سے گھبراتے ہیں جبکہ انٹرویو میں بہت ہی سمپل اور آسان سے سوال پوچھے جاتے ہیں ۔۔
بس آپ کو Basic ابتدائی چیزوں کے Concept ضرور Clear ہونے چاہئیں ۔۔
انٹرویو میں پوچھے جانے والے کچھ اہم سوالات یہ ہوتے ہیں ۔۔
1)- سیفٹی کیا ہے ؟؟
2)- سیفٹی کیوں ضروری ہے ؟؟
۔3)- Hazard کسے کہتے ہیں ؟؟
۔4)- Risk کسے کہتے ہیں ؟؟
۔5)- Incident کسے کہتے ہیں ؟؟
۔6)- Accident کسے کہتے ہیں ؟؟
۔7)- Risk Assessment کسے کہتے ہیں ؟؟
۔8)- SSOW کسے کہتے ہیں ؟؟
۔9)- PTW کسے کہتے ہیں ؟؟
۔10)- JSA کسے کہتے ہیں ؟؟
۔11)- PPE کسے کہتے ہیں ؟؟
۔12)- LOTO کسے کہتے ہیں ؟؟
۔13)- Safety Tag کسے کہتے ہیں ؟؟
۔14)- Work at Height کسے کہتے ہیں ؟؟
۔15)- Scaffolding کسے کہتے ہیں ؟؟
۔16)- Confined Space کسے کہتے ہیں ؟؟
۔17)- House Keeping کسے کہتے ہیں ؟؟
۔18)- Manual Handling کسے کہتے ہیں ؟؟
۔19)- Emergency Planning کسے کہتے ہیں ؟؟
۔20)- Attitude کسے کہتے ہیں ؟؟
۔21)- Safety Culture کسے کہتے ہیں ؟؟
۔22)- Safety Program کسے کہتے ہیں ؟؟
۔23)- Safety Policy کسے کہتے ہیں ؟؟
۔24)- Safety Plan کسے کہتے ہیں ؟؟
۔25)- HIRA کسے کہتے ہیں ؟؟
۔26)- MSDS کسے کہتے ہیں ؟؟
۔27)- Assembly Point کسے کہتے ہیں ؟؟
۔28)- Safety Induction کسے کہتے ہیں ؟؟
۔29)- Safety Audit کسے کہتے ہیں ؟؟
۔30)- TBT کسے کہتے ہیں ؟؟
۔31)- ایک سیفٹی آفیسر کی Job Description کیا ہوتی ہے ؟؟
۔32)- HSE کو Implement کرنے کے کتنے طریقے ہیں ؟؟
۔33)- Zero Tolerance پالیسی کیا ہوتی ہے ؟؟
۔34)- سیفٹی کی خلاف ورزی پر کیا کچھ اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں ؟؟
۔35)- ایمرجنسی حالات میں کیا کرنا چاہیے ؟؟
۔36)- Construction site پر Main Hazards کون سے ہوتے ہیں یا حادثات کے زیادہ چانسز کون سے ہوتے ہیں ؟؟
۔37)- Unsafe Condition اور Unsafe Act کسے کہتے ہیں ؟؟
۔38)- Unsafe Condition اور Unsafe Act کو دیکھ کر ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟؟
۔39)- Near Miss کسے کہتے ہیں اور اسے رپورٹ کرنا کیوں ضروری ہے ؟؟
۔40)- Construction site پر نئے ملازمین اور Visitors کے آنے کے لیے سب سے ضروری چیز کیا ہے ؟؟
آپ کے سامنے کسی بھی طرح کا سوال آئے، آپ نے اپنے ذہن میں اس بات کو رکھنا ہے کہ یہ یا تو کوئی جگہ Place ہو گی یا یہ کوئی کام Activity ہو گی یا یہ کوئی Document ہو گا یا یہ کوئی Process ہو گا یا یہ کوئی Procedure ہو گا ۔۔
سیفٹی کی فیلڈ میں سیکھنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے Seniors کے ساتھ ایک اچھا Relation بنائیں اور سوالات کے زریعے ان سے نئی چیزوں کے بارے میں سیکھیں ۔۔
سیفٹی آفیسر کورس کے ساتھ ساتھ ابتدائی کمپیوٹر نالج MS Office اور بنیادی انگلش لینگویج کو ضرور سیکھیں ۔۔
اپنے آپ کے اندر اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کریں، Communication اور Relationship Building کو سیکھیں ۔۔
دنیا بھر میں کسی بھی کمپنی میں وہی لوگ ترقی کرتے ہیں جو کام سے بھاگنے یا جان چھڑانے کے بجائے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں، مختلف کاموں میں Actively Participate کرتے ہیں اور اپنے دیے ہوئے Tasks کو مکمل کرتے ہیں ۔۔
ابتدائی معلومات کے ساتھ ساتھ اگر آپ کے پاس تھوڑا سا بھی عملی تجربہ ہے تو آپ باقی لوگوں پر سبقت حاصل کر لیتے ہیں ۔۔
انڑویو پراسیس کے لیے آپ کمپنی کے بارے میں خود سے کچھ ریسرچ کریں، Confident رہیں، اچھی ڈریسنگ کر کے جائیں، اپنی CV اور Documents کو اچھے طریقے سے Present کریں، مثبت سوچیں، پر امید رہیں، پہلی جاب کے لیے سیلری پر Compromise کر لیں
بعد میں آگے بڑھنے کے مواقع خود ہی ملتے جائیں گے
بس آپ خود سے ہوشیار اور ایکٹو رہیں ۔۔
آغاز ہی سے High Expectations کے بجائے اپنے آپ کو پراسیس کا حصہ بنائیں اور اپنی محنت کو جاری رکھیں کیونکہ محنت ایک نہ ایک دن رنگ ضرور لاتی ہے اور Hard Work کا کوئی Alternate نہیں ہے ۔۔
#nomanejaz


Comments